محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے موسم ابر آلود رہا، تاہم شہر میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین، جیکب آباد اور دادو میں 44، سکھر میں 43، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں 41، مظفرآباد میں 39، جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔