زیرِ علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالنے پر والد نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی

image

لاہور چلڈرن اسپتال میں زیرِ علاج بچی کے والد نے مبینہ طور پر سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے وارڈ سے باہر نکالے جانے کے بعد تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ عمران صابر کی بیٹی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ مبینہ طور پر وارڈ سے نکالے جانے پر دل برداشتہ ہو کر انہوں نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

زخمی عمران کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق انہیں سرجیکل ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US