اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مرمتی کام کے باعث ریڈار سروسز آج صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک عارضی طور پر معطل رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق ریڈار سروسز کی معطلی کے باوجود فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا اور مسافروں کو پروازوں کے شیڈول میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متبادل انتظامات کے تحت اسلام آباد ائیرپورٹ کی فضائی ٹریفک کی نگرانی اور رہنمائی لاہور ائیرپورٹ سے کی جائے گی، جہاں سے ریڈار سروسز فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے فراہم کی جانے والی یہ ریڈار سروسز اندرونِ ملک اور بین الاقوامی دونوں نوعیت کی پروازوں کے لیے دستیاب ہوں گی، تاکہ فضائی آمدورفت بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکے۔