کے پی حکومت کا پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ

image

خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے سابق دورِ حکومت میں منظور کی گئی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع کردی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے دور میں 1224 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی تھیں، جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1348 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ان اسکیموں کے لیے 107 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اسکیموں کو تاحال متعلقہ فورمز سے منظوری حاصل نہیں ہوسکی ہے، انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زیرِ جائزہ اسکیموں میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کے حلقوں کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس چھان بین کے دوران کسی قسم کا سیاسی اثر و رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ بعض اسکیموں پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ بعض کو جوں کا توں برقرار رکھا جائے گا، اور تمام فیصلے کیس ٹو کیس اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US