پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائدِ ایوان امجد ایڈووکیٹ کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سیاسی رہنماؤں اور شرکاء سے ملاقاتیں کیں۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شریک مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عشائیے میں سابق گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، استحکام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل میاں خالد محمود اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، قائد حزب اختلاف حافظ حفیظ الرحمان، ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان، گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔