پشاورمیں چھت اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں تین خواتین اور تین بچے زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا واقعہ پخہ غلام کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت اچانک گرنے سے تین خواتین اور دو بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
دوسرا واقعہ گھڑی عمران، شالم پل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک دیوار گرنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں اطلاع ملتے ہی دونوں مقامات پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔