پاک کرغیز صدور کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات: تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

image

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے سرکاری دورے پر کرغیزستان پہنچنے پر دارالحکومت میں ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کرغیز صدر سادیر جیاپاروف نے صدر زرداری کا خود استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ صدر آصف علی زرداری نے شاندار مہمان نوازی پر کرغیز حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور موجودہ حالات میں خطے کے امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک میں تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب، کرغیزستان کے صدر سادیر جاپاروف نے پاکستان کے ساتھ سفارتی و اقتصادی تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک باہمی روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زراعت، معدنیات، ٹیکسٹائل، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

کرغیز صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے نوجوانوں اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں بھی روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US