ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

image

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو مالی سال 2025-26 کے اثاثہ جات اور واجبات کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ارکان اپنے، اپنی شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات فارم بی پر 31 دسمبر تک جمع کرانے کے پابند ہیں۔ یہ قانونی تقاضا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت پورا کرنا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کے نام یکم جنوری کو پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، جبکہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں 16 جنوری کو باضابطہ حکم نامے کے ذریعے متعلقہ رکن کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثہ جات کے گوشواروں میں اہم معلومات غلط یا حقائق کے برعکس ظاہر کرنے والے ارکان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کے تحت قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US