کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم رہنے کی پیش گوئی، پارہ 37 تک جانے کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک مغربی لہر بھی بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دادو اور جامشورو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ کل اور پرسوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کا فوری امکان نہیں تاہم گرمی کی شدت برقرار رہنے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US