پاکستان پیپلز پارٹی کا 40 سال بعد مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان

image

پاکستان پیپلز پارٹی نے تقریباً چار دہائیوں بعد لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

پارٹی قیادت کے مطابق 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں تاریخی کنونشن اور جلسہ منعقد ہوگا، جبکہ پروگرام 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے بتایا کہ آخری بار 10 اپریل 1986 کو سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مینارِ پاکستان کے تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا، جس کے بعد اب تقریباً 40 سال بعد پارٹی دوبارہ اسی مقام پر بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کا جلسہ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جس میں ملک بھر سے کارکنوں، عہدیداروں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ فیصل میر کے مطابق جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے مختلف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US