ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک بار پھر اپنی حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں، جس پر پوری قوم ان کی مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں، سمیت پوری قوم کو، اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US