وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔
مقامی عدالت کے سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں سے متعلق الزامات کے مقدمے کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے عدم پیشی پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاستی اداروں پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔