کھٹا میٹھا انگور جتنا ذائقے میں مزیدار ہوتا ہے اتنا اسکے فائدے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔
مگر ایک تحقیق میں انگور کا ایک اور بہترین فائدہ بتایا گیا جسے جان کر آپ انگور کے دیوانے ہوجائیں گے۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بینائی کمزور پڑتی جاتی ہے تو وہیں یہ انگور آنکھوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔
یہ بات سنگاپور میں ہونے والی ایک پرانی طبی تحقیق میں سامنے آئی تھی۔
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ انگور کھانے کی عادت بینائی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
اس تحقیق میں 34 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جنہیں دوگروپس میں تقسیم کردیا گیا تھا۔
ایک گروپ کو روزانہ ڈیڑھ کپ انگور کھلائے گئے جبکہ دیگر کو placebo کا استعمال کرایا گیا۔16 ہفتوں تک یہ ٹرائل جاری رہا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ انگور کھانے والے لوگوں کی بینائی تیز ہوئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے آنکھوں کو نیلی روشنی سے پہنچنے والے نقصان سے بچنے میں بھی مدد ملی ہے۔