ایران پر حملے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

image

ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ابتدائی کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105.25 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 0.5 فیصد بڑھ کر 96.93 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت میں 7.63 فیصد کمی ہوئی تھی۔ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات عالمی منڈی میں قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US