ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملہ، 5 دھماکوں کی اطلاعات

image

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے اہم جزیرے قشم پر حملہ کیا ہے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق یہ کارروائی دفاعی نوعیت کی تھی اور اس کا مقصد امریکی اثاثوں کا تحفظ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کارروائی کی گئی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ سفارتی معاہدے کی بات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کسی لڑائی میں مصروف نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ادھر پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو تباہ کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US