پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’’جناح-1‘‘ رکھ دیا گیا

image

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’’جناح-1‘‘ قرار دے دیا۔

سپارکو کے مطابق چاند گاڑی کے نام کے انتخاب کے لیے ملک گیر مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔ جائزے کے بعد ’’جناح-1‘‘ نام منتخب کیا گیا، جو 7 شرکاء کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔

ان سات شرکاء میں سے فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، جس میں بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ طیب کریم کامیاب قرار پائے۔

چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’’جناح-1‘‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ پاکستان کے عزم، استقامت، جدوجہد اور ترقی کی علامت ہے۔

سپارکو کے مطابق پاکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ پہلی چاند گاڑی ’’جناح-1‘‘ 2029ء میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند کے لیے روانہ کی جائے گی۔ روور چاند کے جنوبی قطب پر پہنچ کر سائنسی تحقیق کے ساتھ مختلف تجربات میں حصہ لے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US