اوپن اے آئی کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل 'جی پی ٹی 6 آسٹرا' متعارف

image

اوپن اے آئی نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور اور ایڈوانسڈ فلیگ شپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم 'جی پی ٹی 6 آسٹرا' متعارف کرا دیا ہے، جسے آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کی تیاری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ نیا ماڈل سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، تحقیق، خودکار ایجنٹ ورک فلو اور پیچیدہ تجزیاتی و معقولاتی (reasoning) صلاحیتوں کے شعبوں میں معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سسٹم تحریری ہدایات کے ساتھ ساتھ تصاویر پر مبنی پرامپٹس کو کالنگ، اسٹرکچرڈ ریسپانسز اور اسٹریمنگ کے دوران پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے میدان میں یہ ماڈل چھپی ہوئی سیکیورٹی کمزوریوں کو شناخت کرسکتا ہے اور داخلی آزمائش کے دوران اس نے ExploitBench میں 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔

کمپنی نے اس نئے سسٹم میں اضافی سیکیورٹی اقدامات بھی شامل کیے ہیں، جس کے باعث جی پی ٹی 5.6 کے مقابلے میں اس نئے ماڈل کو جیل بریک کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US