ٹیکنالوجی کمپنی ایسر نے آئی ایف اے 2026 میں سوئفٹ بلیڈ 14 نامی انتہائی ہلکا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا۔
کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ کا وزن صرف 799 گرام ہے جس کے باعث اسے عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہلکے ترین لیپ ٹاپس میں شمار کیا جا سکتا ہے۔
سوئفٹ بلیڈ 14 کی تیاری میں کاربن فائبر اور میگنیشیم ایلومینیم استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس میں 14 انچ کی OLED اسکرین اور انٹیل کور سیریز 3 سی پی یو کے ساتھ 12 جی بی ریم دی گئی ہے۔ کمپنی نے تاحال لیپ ٹاپ کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔