پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، ڈیجیٹل سسٹم فعال

image

وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کو 100 روپے فی لیٹر سستا پیٹرول فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم فعال کردیا گیا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق نادرا، صوبائی محکموں اور ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے خودکار نظام تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مستحق افراد کی تصدیق اور سبسڈی کی فراہمی شفاف انداز میں کی جائے گی۔

اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US