لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے معزز مہمان کا پرتباک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران لبنانی وزیر داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US