لسبیلہ: وندر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باوزر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

image

لسبیلہ میں وندر رموز ہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے باوزر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو علاج کے لیے وندر سول اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ اور ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ محمد طارق ولد اسحاق اور 40 سالہ دولت خان ولد فیض محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

شدید زخمی ہونے والوں میں 16 سالہ مزمل ولد محمد شفیق، 22 سالہ مسرور ولد عبداللہ، 35 سالہ ناصر ولد فاضل بیگ، 14 سالہ بلال ولد فیض محمد، 40 سالہ مہاجود خان ولد عالم خان اور 30 سالہ فہیم ولد کریم نظر شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US