گڈانی کشتی حادثہ: لاپتا دو سگے بھائیوں کی لاشیں تین روز بعد برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

image

گڈانی کے قریب سمندر میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں لاپتا دونوں ماہی گیر بھائیوں کی لاشیں حادثے کے تیسرے روز سمندر سے نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع اور پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت عامر نور بخش اور عبدالسلام نور بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں کل 6 ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے تھے، جن میں سے 3 افراد کو واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کرکے بچا لیا گیا تھا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ماہی گیر کی لاش گزشتہ روز ملی تھی، جبکہ مزید دو لاشیں برآمد ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 3 ہوگئی ہے۔

لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل تین روز تک جاری رہا، جس کے اختتام پر دونوں بھائیوں کی لاشیں مل گئیں۔ سگے بھائیوں کی لاشیں علاقے میں پہنچنے پر فضا سوگوار ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US