اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالتی احکامات کے تحت جن دیگر رہنماؤں اور اراکین کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی اور ڈاکٹر امجد علی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کے پاسپورٹس بھی بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔