عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی اور عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2026 سے ہوگیا۔