فٹ پاتھوں سے ٹھیلوں کا خاتمہ، ہوٹلوں کی کیو آر کوڈ رجسٹریشن: بلدیاتی ادارے متحرک

image

کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت گراں فروشی اور تجاوزات کی روک تھام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے فٹ پاتھوں سے ٹھیلے ہٹانے کے لیے بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں روڈ سائیڈ ہوٹلوں کو کیو آر کوڈز اور ایفی ڈیوٹ کے ذریعے رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ کمشنر پورٹل پر غیر رجسٹرڈ تمام روڈ سائیڈ ہوٹلوں کو سیل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق گراں فروشی کے خلاف کی گئی حالیہ کارروائیوں کے دوران 17 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 39 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

اس موقع پر کمشنر کراچی حسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ شہر میں گراں فروشی اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر اور سخت بنانے کی شدید ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US