پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

image

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئرلائنز، آپریٹرز اور لیز پر لیے گئے طیاروں پر بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ بھارتی فوجی پروازوں کے لیے بھی پاکستانی فضائی حدود دستیاب نہیں ہوں گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی یہ پابندی 23 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US