صدر مملکت آصف علی زرداری نے پمز آتشزدگی کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی سمری کی منظوری دے دی۔
نرس رضیہ نورین نے پمز میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود بچے کو بحفاظت نکال کر اس کی جان بچائی تھی۔
صدر مملکت نے دیگر اہم قانون سازی کی بھی توثیق کردی۔ صدر آصف علی زرداری نے لوک ورثہ ترمیمی بل اور اسٹینڈرڈ ٹائم ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی ترمیمی بل کی بھی توثیق کردی، جبکہ بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل کی بھی منظوری دے دی گئی۔