اسپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط، دہشتگردی کے خلاف تعاون کی یقین دہانی

image

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خط میں اسپیکر نے وزیراعظم سے پائیدار امن کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی۔

خط کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔

اسپیکر نے بتایا کہ اس سلسلے میں امن جرگہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں 30 سے زائد سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US