پاکستان کی نایاب علی اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کی پہلی ٹرانس جینڈر ریاستی نمائندہ بننے جا رہی ہیں، جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نایاب علی 3 اور 4 نومبر کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے عمل میں حصہ لیں گی۔
نایاب علی وزیر مملکت برائے قانون اور وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق کے ہمراہ پاکستانی سرکاری وفد میں شامل ہوں گی۔
ستارہ امتیاز کے لیے نامزد نایاب علی کی اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کو عالمی سطح پر ٹرانس جینڈر افراد کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔