کراچی میں آٹے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ، 20 کلو تھیلا 3540 روپے کا ہوگیا

image

کراچی کے شہری ملک بھر میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 540 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق کراچی مہنگے آٹے کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اسلام آباد میں اس کی قیمت 3 ہزار 333 روپے 33 پیسے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 306 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح لاڑکانہ اور پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کی قیمت حیدرآباد، اسلام آباد، راولپنڈی، لاڑکانہ اور پشاور کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس سے شہر میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US