خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
حکومت نے تمام محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے۔
صحت کارڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں۔