حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ 2 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔