محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن ٹیم کو حکومت سے مذاکرات سے متعلق ہدایات

image

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے کہ حکومت کی جانب سے رابطہ کیے جانے کی صورت میں مثبت جواب دیا جائے، تاہم مذاکرات کے لیے پہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی نے کہا کہ حکومت بانی کی بہنوں کی رہائی سے مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم سے ملاقات سے انکار پر غور کیا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US