حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کی تیاری

image

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کی تیاری شروع کردی گئی، ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے آئندہ نشست کے لیے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی پر اپوزیشن نے اپنی ہی مذاکراتی ٹیم کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اپوزیشن حلقوں میں یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ مذاکراتی ٹیم بانی سے متعلق معاملات کے حل کے بجائے اپنی تشہیر کے لیے گئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن آئندہ مذاکرات میں لانگ مارچ کو بطور دباؤ یا پریشر کارڈ استعمال نہیں کرے گی، جبکہ تیسری نشست میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US