جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب

image

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم آئینی بینچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اجلاس میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US