حیدرآباد کی سڑک پر کھمبے منصوبہ بندی کا حصہ تھے، مراد علی شاہ کی وضاحت

image

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے موجود ہونے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھمبے ہٹانے کے لیے حیسکو کو رقم جمع کرائی، لیکن کھمبے نہ ہٹائے جانے پر پہلے سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ حیسکو پر دباؤ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ 100 میں سے 25 کھمبے ہٹائے جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نشاندہی سے معاملے میں مدد ملی، جبکہ سڑک مکمل ہونے کے بعد حیدرآباد کے شہریوں کو سہولت ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US