بامقصد مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان مثبت کردار ادا کریں گے، بیرسٹر گوہر

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب بھی بامقصد اور مثبت مذاکرات کے لیے تیار ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان اس حوالے سے اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بڑی کوشش کی کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن الائنس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی ٹریفک جام ہوچکی ہے، گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ مسائل کا حل نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US