مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی کے معاملے پر پیدا ہونے والا ڈیڈلاک ختم ہوگیا، دونوں جماعتوں نے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ کمیٹی میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بلز سمیت مجموعی طور پر 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان قانون سازی کے حوالے سے معاملات طے پانے کے بعد پارلیمانی امور میں تعاون کا سلسلہ آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔