بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

image

بجلی صارفین پر ایک اور بجلی بم گر گیا، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے مہنگا کردیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہوگا، جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US