کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ، 46 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ

image

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، رواں سال 5 نومبر تک 46 ہزار 617 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 65 شہری جاں بحق جبکہ 182 زخمی ہوئے، جن میں سے پولیس ریکارڈ کے مطابق 51 شہری دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے۔

رواں سال شہریوں سے 16 ہزار 821 موبائل فون چھینے گئے، جبکہ 1301 گاڑیاں اور 28 ہزار 495 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 273 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، جبکہ 25 ہزار 523 چوری ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں روزانہ اوسطاً 54 موبائل فون، 4 سے زائد گاڑیاں اور 92 موٹر سائیکلیں چھیننے یا چوری ہونے کے واقعات پیش آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US