فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (پولیس) بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بالخصوص سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سوڈانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تسلیم کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US