تھر میں خشک سالی کا قہر، 90 فیصد فصلیں تباہ، ضلع آفت زدہ قرار

image

سندھ حکومت نے شدید خشک سالی کی صورتحال کے پیش نظر تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دے دیا، جہاں 90 فیصد تک فصلیں تباہ یا غیر پیداواری ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرپارکر کے تمام 7 تعلقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال ہے، جبکہ ستمبر 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں صرف ایک سے 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بریفنگ کے مطابق بارشوں کی کمی اور غیر متوازن تقسیم کے باعث فصلیں اور قدرتی گھاس پکنے سے پہلے ہی خشک ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے، غیر فعال آر او پلانٹس فوری بحال کرنے اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے نؤکوٹ سے مٹھی تک پانی کی لائن بچھانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US