بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی

image

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا، نصیرآباد، نیو ٹاؤن، وارث خان، سٹی اور سول لائنز میں مقدمات درج ہیں، جن میں 28 ستمبر اور 4 اکتوبر 2024 کے احتجاج سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی کیے بغیر سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US