امریکا میں کارگو جہاز اور کروز شپ میں تصادم، 120 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

image

امریکی شہر نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور کروز شپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کروز شپ ایک جانب جھک گیا، تاہم جہاز میں سوار 120 سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد دریائے مسی سیپی میں جائے وقوع کے قریب جہازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 32 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے امدادی ٹیموں اور کوسٹ گارڈ کی کارکردگی کو سراہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US