خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑی پیش رفت، پہلا پاکستانی خلاباز خلا میں جانے کو تیار

image

پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا، پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلا کا سفر کرے گا۔

سپارکو کے مطابق پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی بطور سائنسی ماہر مشن کا حصہ ہوں گے، جبکہ پاکستان اور چین کی خلائی ایجنسیوں کے اشتراک سے یہ مشن مکمل کیا جائے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلاباز کی چینی خلائی اسٹیشن روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مشن کے حوالے سے چین سے پاکستانی خلاباز کی میڈیا بریفنگ بھی براہِ راست نشر کی جائے گی، جس میں خلائی سفر اور مشن کے مختلف مراحل سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی تقریباً ایک ہفتے تک خلا میں قیام کریں گے، جس کے بعد ان کی واپسی ہوگی۔

پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی کو ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جس سے خلائی تحقیق، سائنسی سرگرمیوں اور پاکستان چین خلائی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US