شیخ حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلادیش واپسی کا اعلان

image

بھارت میں مقیم بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنگلادیشی حکومت سے وطن واپسی کے لیے فضائی سفر کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حسینہ واجد کی واپسی ممکن بنانا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم بنگلادیشی حکومت نے اس اعلان پر فوری ردعمل نہیں دیا۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US