پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,231 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 0.69 فیصد اضافے کے بعد 178,705 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آٹو موبائل، بینکنگ، کھاد، تیل و گیس اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان رہا، جبکہ حبکو، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل اور بڑے بینکوں کے حصص بھی مثبت زون میں کاروبار کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس 91 پوائنٹس اضافے کے بعد 177,473 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔