پاکستان میں جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی تیار

image

وزیر بحری امور کی زیر صدارت جھینگا فارمنگ کے فروغ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں جھینگا فارمنگ کے شعبے کی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جھینگا فارمنگ کی ترقی کے لیے 14 ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جبکہ اس سلسلے میں قائم سات ورکنگ گروپس نے اپنی سفارشات مکمل کرلی ہیں۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ ورکنگ گروپس کی سفارشات کو ایک جامع رپورٹ میں یکجا کیا جا رہا ہے، جس کی روشنی میں جھینگا فارمنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ جھینگا فارمنگ کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے، حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور برآمدات میں اضافے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US