پشاور میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

image

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے دو سے تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تھانہ بڈھ بیر کے علاقے جانے خوڑ میرہ باچا خیل میں کی گئی، جہاں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فائرنگ کا تبادلہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول، ایک دستی بم، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے فرار ہونے والے کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US