کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ بروز بدھ 4 جون 2014ء کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ بروز منگل 3جون 2014ء کو دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ و آرٹس ریگولر کے پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔